×

مقصد اور دائرہ کار:

اس فنانسنگ کا مقصد کسانوں کو پانی کے مؤثر استعمال کے لیے جدید آبپاشی نظام (ڈریپ اور اسپرنکلر سسٹم) اپنانے میں مدد دینا ہے۔ یہ نظام پانی اور دیگر زرعی وسائل کے ضیاع کو کم کرتا ہے اور پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔ اس میں کھاد اور غذائی اجزاء کی بہتر فراہمی بھی ممکن ہوتی ہے۔ یہ نظام مختلف اقسام کی زمینوں اور فصلوں کے لیے موزوں ہے۔ حکومت پنجاب اور سندھ اس نظام پر سبسڈی دیتی ہیں جس کے تحت کل لاگت کا 60 فیصد حکومت ادا کرتی ہے اور 40 فیصد کسان برداشت کرتا ہے۔ اس فنانسنگ کے ذریعے بینک کسان کے حصے کا 80 فیصد تک قرض فراہم کرتا ہے۔

اہم خصوصیات:

• کسان کا انتخاب محکمہ آبپاشیکے ذریعے ہوتا ہے

• منظور شدہ ڈیزائن کسان فراہم کرتا ہے

• ڈیزائن اور لاگت کا تخمینہ مجاز کنسلٹنٹ کے ذریعے تیار اور تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے

• کم از کم زمین کا رقبہ 10 ایکڑ ہونا چاہیے

• کسان کو اپنی حصے کی رقم بطور ایکویٹی پہلے فراہم کرنی ہوتی ہے

• حکومتی سبسڈی اسکیم کا اطلاق ضروری ہے

آسانی سے ویب سائیٹ استعمال کریں
ان شارٹ کٹس کے ذریعے

یہاں سے اہم ویب صفحات تک فوری رسائی حاصل کریں۔